پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) 19 اکتوبر 2025 کو لانچ کیا جائے گا: سپارکو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) چین کے جیوکوان سیٹلائٹ

Oct 15, 2025 IDOPRESS

کیپشن: AI image

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر (JSLC) سے 19 اکتوبر 2025 کو لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کی ترجمان نے بتایا کہ یہ تاریخی مشن پاکستان کے قومی خلائی پروگرام میں ایک انقلابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ملک کو جدید خلائی ٹیکنالوجی کے اس دور میں داخل کرے گا جہاں زراعت، آفاتِ سماوی سے نمٹنے، شہری منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی جیسے اہم شعبوں میں سیٹلائٹ ڈیٹا کلیدی کردار ادا کرے گا۔زرعی شعبے میں، HS-1 سیٹلائٹ جدید ہائپر اسپیکٹرل ڈیٹا کے ذریعے پریسژن فارمنگ کو ممکن بنائے گا۔ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی، اور آبپاشی کے پیٹرن سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرے گا، جس سے فصل کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ اور غذائی تحفظ میں خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے، سیٹلائٹ کے جدید سینسر ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری پھیلاؤ کا تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ مصنوعی ڈھانچوں کے منفرد اسپیکٹرل سگنیچر حاصل کرکے پائیدار شہری منصوبہ بندی، زمین کے استعمال کے تجزیے اور وسائل کے مؤثر انتظام میں معاون ثابت ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں