دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کیلئے 2 چھٹیوں کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کیلئے 20 اور 21 اکتوبر کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل

Oct 15, 2025 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کیلئے 20 اور 21 اکتوبر کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق تعطیل کا اعلان سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کیلئے کیا گیا ، تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے روز چھٹی ہوگی ۔

سکولز کالجز جامعات بلدیاتی کونسلز میں بھی ہندو برادری کے ملازمین دو روز کی چھٹی کریں گے، ملازمین دیوالی کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے ۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں