لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی لیگل ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا، حماد اظہر نو مئی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں۔