مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 425 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور میں مرغی کے نرخ میں 5

Jul 25, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 425 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور میں مرغی کے نرخ میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 584 روپے کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے اضافے کے بعد 271 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے تھا، برائلرگوشت کی قیمت 577 روپے تھی جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے تھی۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت 15 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 545 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 530 روپے تھی اور انڈے 268 روپے درجن تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں