’پری زاد‘سے شہرت پانے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،دلہنیا کون؟پتہ چل گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ نجی ٹی

سافٹ ویئر Feb 13, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ تاہم احمد علی اکبر کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے بلکہ وہ ایک وکیل ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں لالی ووڈ میں شادیوں کا سلسلہ جاری ہے ان دنوں کبریٰ خان اورگوہر رشید کی شادی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں