بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کھیلے گی یا نہیں؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وارم اپ میچز کھیلے بغیر ایونٹ کا حصہ بنے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انگلینڈ کے

سافٹ ویئر Feb 12, 2025 IDOPRESS

سورس: Facebook/PakistanCricketBoard

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وارم اپ میچز کھیلے بغیر ایونٹ کا حصہ بنے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے اختتام کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔ بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، جہاں اس ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کی جائے گی۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لے گا، تاہم اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں