لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے پہلے دن دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت
سورس: Facebook
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے پہلے دن دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت الزامات لگاتے ہوئے ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسک نے برطانیہ میں موجود جنسی جرائم کے کیسز اور مشہور دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مسک نے وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی حکومت پر کئی پوسٹس اور ری پوسٹس کے ذریعے حملے کیے اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا، جو برطانوی آئین کے تحت ایک غیر معمولی اقدام ہوگا۔
سی این این کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں بڑھتی دلچسپی نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے ایک نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ لیبر حکومت کے لیے مسک کے حملوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہوگا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان سے بچانا ہوگا۔