لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ مؤخر ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق رولز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ مؤخر ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق رولز کی حتمی منظوری تک نئے ججز کی تقرریوں کا عمل مؤخر کیا گیا ہے، 21 دسمبر کو 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ججز کی تقرریوں کے لیے مجوزہ رولز پیش کیے جائیں گے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کیلئے ایجنڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سے نئے ججز کی تقرریوں کا ایجنڈا نکال دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 25 خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے 50 نام کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ نے رولز بنانے کے لیے خط لکھا تھا، جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں رولز کمیٹی نے ہائیکورٹس میں ججز کی تقرریوں کے لیے رولز تیار کر کے مسودہ 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیا تھا۔