نوشہرہ میں میاں، بیوی کا قتل دوسری شادی کا شاخسانہ نکلا

سائنس Jul 29, 2026 IDOPRESS

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ میں مصری بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دوسری شادی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلی بیوی کے بھائیوں نے دوسری شادی کرنے والے اپنے بہنوئی اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے رہائشی مطیع اللہ نے دوسری شادی کے بعد مصری بانڈہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلی بیوی کے بھائیوں نے مصری بانڈہ آ کر حملہ کیا اور میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں