راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا

سائنس Jun 3, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں ویسٹریج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی اس واردات میں 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا جس میں 9 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل تھی۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کی اہلیہ کا بھتیجا جو ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات میں ملوث تھا۔

ویسٹریج پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمد شدہ مال مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر مدعی نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں