
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
