سربیا میں طلبہ تحریک کی بڑی کامیابی، سابق صدر الیگزینڈر نے پارلیمانی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

توانائی Oct 26, 2026 IDOPRESS

بلغراد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربیا میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بعد سابق صدر الیگزینڈر ووچچ نے طلبہ کی قیادت میں قائم سیاسی تحریک کے سامنے شکست تسلیم کرلی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الیگزینڈر ووچچ نے کہا کہ حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے تاہم ابتدائی اندازوں سے واضح ہے کہ ان کا سیاسی اتحاد انتخابات ہار چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ تقریباً 70 فیصد کے قریب رہا جو 1992 میں یوگوسلاویہ کے ٹوٹنے کے بعد سربیا میں ہونے والے انتخابات میں بلند ترین شرح قرار دی گئی ہے تاہم انتخابی نتائج ابھی ابتدائی ہیں اور حتمی سرکاری نتائج کا انتظار ہے۔

انتخابات کے بعد بلغراد کی سڑکوں پر طلبہ تحریک کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا، گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

یہ انتخاب تقریباً دو سال سے جاری طلبہ احتجاج کے بعد ہوا جو مبینہ بدعنوانی اور ملک میں بڑھتی ہوئی آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف شروع ہوئے تھے۔

ان مظاہروں کا آغاز 2024 میں نووی ساد شہر کے ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں 16 افراد کی ہلاکت کے بعد ہوا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں