
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں خودکار ٹیکسیوں کی آزمائشی سرگرمیوں کے باعث دبئی کی اہم شاہراہ ای 611 کی تین لین اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹنل دونوں اطراف سے 6 روز کے لیے بند کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطانق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اتوار 25 اکتوبر کو ٹریفک بندش سے متعلق اعلان کیا۔ ایمریٹس روڈ (ای 611) پر المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سامنے تین لین بند رہیں گی، جبکہ ایئرپورٹ کی پوری ٹنل دونوں سمتوں میں ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
