کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے

توانائی Sep 14, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے.

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد زخم ہونے والے افراد اپنی مدد آپ کے تحت نجی اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے چلے گئے تاہم اب تک کوئی زخمی جناح اسپتال نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تاحال کسی فریق نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

احتجاج کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجوہات جاننے سمیت واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں