عوام کے لیے روٹی بھی مہنگی، آٹے کا 50 کلو تھیلا 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا

توانائی Sep 11, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ سال گندم کی بھرپور پیداوار کے باوجود ملک میں آٹا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اور بعض علاقوں میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان کی غیر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (نان جی ایم) گندم عالمی منڈی میں پریمیم کے بجائے رعایتی نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بدانتظامی، کمزور سپلائی چین اور گندم ذخیرہ کرنے کے ناقص نظام کے باعث ایک طرف مقامی صارفین مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب پاکستانی گندم کو عالمی منڈی میں معیار کے خطرے کے باعث کم قیمت مل رہی ہے۔


کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ 4ماہ کے دوران گندم کی قیمت 90 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلو ہوگئی، یعنی قیمت میں 42 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔2.5 آٹا 55 روپے اضافے سے 155 روپے، فائن آٹا 45 روپے اضافے سے 157 روپے جبکہ چکی آٹا 45 روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو ہوگیا۔

چھوٹے کاشتکاروں کی اکثریت، ناقص گودام، کھلے ذخیرہ مراکز اور جدید سائلوز کی کمی اب بھی بڑے مسائل ہیں۔ پاسکو کے کھلے ذخیرہ مراکز میں ڈھکے ہوئے گوداموں کے مقابلے میں زیادہ گندم ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں