لاہور ہائیکورٹ نے 12سالہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

توانائی Jul 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 12سالہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 12سالہ لڑکے کو دادا سےے لے کر ماں کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے لڑکے کو عدالت پیش کیا۔

بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اپنی مرضی سے دادا کے پاس رہ رہا ہوں،والدہ نے دھمکی دی کہ ساتھ نہ رہے تو گلاکاٹ دوں گی،

عدالت نے دادا پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلبی کے باوجود پیش کیو ں نہیں ہوئے؟بچے کے دادا نے بیان دیا کہ عدالتی آرڈر کا علم نہیں تھا جس پر معذرت خواہ ہوں،عدالت نے لڑکے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں