قیمتوں کے تعین میں تاخیر،40 رجسٹرڈ ادویات کئی ماہ سے قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی منتظر ہیں: ’’ڈان ‘‘ کا اداریہ

توانائی Jul 23, 2026 IDOPRESS

لاہور (خصوصی رپورٹ ) منظوری حاصل کر لینے والی نئی اور جان بچانے والی ادویات کو مریضوں تک پہنچانے میں مسلسل تاخیر پاکستان کے ادویات سے متعلق ضابطہ جاتی نظام کی ایک سنگین ناکامی ہے۔ اس امر کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا جا سکتا کہ جو ادویات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مقرر کردہ معیار اور تمام ضروری مراحل مکمل کر چکی ہیں، وہ صرف اس لیے عوام کی دسترس سے باہر رہیں کہ حکومت نے ابھی تک ان کی قیمتوں کی منظوری نہیں دی۔

مریضوں کے لیے یہ محض کسی تکلیف یا انتظامی رکاوٹ کا معاملہ نہیں، بلکہ صحت اور کئی صورتوں میں زندگی اور موت کا سوال ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 رجسٹرڈ ادویات کئی ماہ سے قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی منتظر ہیں، حالانکہ متعلقہ عمل مکمل ہو چکا ہے اور سفارشات وفاقی حکومت کو بھی بھجوائی جا چکی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں