امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید

توانائی Jun 10, 2026 IDOPRESS

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹرپرحملے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایاگیا۔آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال میں ایسے واقعات غیرارادی طور پرپیش آسکتے ہیں۔

ادھر ایک امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر سے ایرانی ڈرون ٹکرایا تھا تاہم ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب ایرانی عسکری ذرائع کےمطابق ہرمزمیں 24 گھنٹوں کےدوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھہ کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امیریکا کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں