
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان نیوی کے خطے میں بحری سلامتی کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان نیوی کو علاقائی بحری سلامتی کا اہم ستون قرار دیا۔

