افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی

توانائی May 28, 2026 IDOPRESS

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی خفیہ ایجنسی کے مطابق افغانستان دہشت گردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے۔روسی جریدے کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ ہےکہ ولایت خراسان وسطی ایشیائی ممالک سے افراد کو دہشت گرد نیٹ ورکس میں شامل کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش خراسان ، تاجکستان،ازبکستان،کرغزستان اور قازقستان کےعلاوہ روسی مزدوروں کو بھی ساتھ ملا رہی ہے۔ داعش خراسان وسطی ایشیائی ممالک میں خفیہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان اور ازبکستان میں داعش کے دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے۔روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا کہنا ہےکہ افغانستان میں 20 سے زائد گروہوں کے جنگجو خطے کے لیے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان متعدد بار افغانستان سے دہشت گردوں کےخطرےکی موجودگی کی نشاندہی کر چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی اور عالمی دہشت گرد گروہ افغانستان سے آپریٹ کر رہےہیں، افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور مرکز بن چکا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں