امن کے قیام میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، احسن اقبال

توانائی May 28, 2026 IDOPRESS

شکڑ گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن کے قیام میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کےکردار کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوشش میں چین کی حمایت اور مدد پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ چین زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن میں مدد فراہم کرے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین کی مدد سے 6 سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے، یہ مشترکہ کامیابی ہے۔ ایران اور امریکا کی کشیدگی کے سبب مہنگائی کی عالمی لہر جاری ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان کی کوششوں سے جنگ نہ رکتی تو دنیا میں بڑی معاشی تباہی پھیلتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اپوزیشن کی نکتہ چینی صرف مخالفت برائے مخالفت ہے۔ ہماری زراعت 20ویں صدی کے تحت چل رہی ہے، اب جدید طریقے اپنانا ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں