افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کیا جائے گا، یا ایران کے ساتھ مل کر وہیں تباہ کیا جائے گا: ٹرمپ

توانائی May 26, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران میں موجود افزودہ یورینیم یا تو فوری طور پر امریکہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ اسے وہاں لے جا کر تباہ کیا جا سکے، یا ایران کے ساتھ مل کر وہیں کسی اور قابلِ قبول مقام پر تباہ کیا جائے گا، جبکہ جوہری توانائی کمیشن یا اس کے مساوی ادارہ اس عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

ٹروتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ میں انھوں نے دو خاکے شیئر کیے، ایک پر نقدی کا ڈھیر پڑا ہے اور لکھا ہے ’اوباما (سابق امریکی صدر) کی ایران پالیسی‘۔ جبکہ دوسرے خاکے میں امریکی پرچم بردار بحری جنگی جہاز دکھایا گیا ہے جو بمباری کر رہا ہے۔ اس پر تحریر ہے ’ٹرمپ کی ایران پالیسی‘۔

واضح رہے کہ آج امریکی فوج نے جنوبی ایران پر نئے حملے کیے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں