پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی کا رجحان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے

توانائی Apr 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز 3400 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مندی میں نسبتاً کمی کے بعد انڈیکس 1410 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح کو پہنچا اور کچھ وقفے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 102 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 913 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم ماہرین کے مطابق قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ جنگ بندی کے بعد ایشیا پیسیفک خطے کی سٹاک مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں