اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
