جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے آچے 2 افراد کو ہم جنسی تعلقات کا مجرم قرار دیتے ہوئے سرعام کوڑے مارے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کوڑے مارنے کا عمل
جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے آچے 2 افراد کو ہم جنسی تعلقات کا مجرم قرار دیتے ہوئے سرعام کوڑے مارے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کوڑے مارنے کا عمل صوبائی دارالحکومت بندہ آچے کے ایک پارک میں شروع ہوا، جہاں ایک مرد کو تعلق قائم کرنے کی ترغیب دینے کے الزام میں 82 مرتبہ کوڑے مارے گئے اور دوسرے مرد کو 77 مرتبہ کوڑے مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں مجرموں کو بانس کی چھڑی سے کوڑے مارے گئے جبکہ درجنوں افراد نے یہ منظر دیکھا۔جبکہ عدالت کے حکم پر دونوں افراد کی سزاؤں میں تین مہینے کی حراست کے بدلے تین کوڑے کم کر دیے گئے۔
یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں صوبے کے آچے کے ایک مکان پر چھاپہ مارا تھا جہاں دو یونیورسٹی کے طالب علم ایک ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھے، بعد ازاں انہیں جنسی تعلقات کے الزام میں شریعت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔