اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
