ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں، مارکیٹوں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی: وزیر خزانہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا  ہے کہ  آج جو فیصلہ کیا گیا ملک

توانائی Apr 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ، ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے ، ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ، ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو منیج کیا جاسکے ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بلینکٹ سبسڈی سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔ کوشش ہے کہ جو بھی وسائل ہیں سبسڈی حقدار تک پہنچائیں، قیادت نے یہ بھی بات کی کہ ایندھن کی بچت اور بجلی کی پیداواری لاگت، ملک میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی، صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل ہونے پر مارکیٹوں کے اوقات کا اعلان ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں