عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے

توانائی Feb 13, 2025 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ' کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔

اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا 'تیرے بن میں یوں کیسے جیا' لگایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔'

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

سوشل میڈیا پر 'کسی اور سے شادی نہیں کروں گی' کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں