سینڈ پیپر سکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا کا انڈیپینڈنٹ فورم بنانے کا اعلان

چپ ٹیک Nov 18, 2026 IDOPRESS

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینڈ پیپر سکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے انڈیپینڈنٹ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون اور سی ای او ٹوڈ گرینبرگ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2018ء کے دورۂ جنوبی افریقا میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے لیے انڈیپینڈنٹ فورم بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس فورم کے ذریعے تمام افراد جو ان واقعات سے متعلق اپنی یادداشتیں یا مؤقف دینا چاہتے ہیں، انہیں خفیہ ماحول فراہم کیا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے نئی تحقیقات شروع نہیں کی جائیں گی۔

عثمان خواجہ کے مطابق سینڈ پیپر سے متعلق پوری ٹیم کو علم تھا، بعد ازاں سینڈ پیپر سکینڈل میں سزا پانے والے ڈیوڈ وارنر نے بھی عثمان خواجہ کی حمایت کی تھی جبکہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر چیڈ سیئرز نے بھی پوری ٹیم کو اس کا علم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس کے بعد موجودہ کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر مچل سٹارک نے پوری ٹیم کے ملوث ہونے کے عثمان خواجہ کے دعوے کی نفی کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں