امریکا میں فضائی نظام کی خرابی سائبر حملہ نہیں تھا، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس

چپ ٹیک Nov 18, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں فضائی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں میں تعطل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کو سائبر حملے کا نتیجہ قرار دینے کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کلیٹن کے مطابق مختلف اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور تکنیکی خرابیوں کو سائبر حملہ قرار نہیں دیا جا رہا۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے بھی کہا کہ جمعہ کو پروازوں میں تعطل سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

واقعے کی تحقیقات میں ایف بی آئی بھی شامل ہوگئی ہے اور اس کی ٹیم مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اکثریتی رہنما جان تھیون نے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے کانگریس میں نگرانی سے متعلق سماعتوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائی نظام کو جدید بنانے اور ٹرانسپورٹ و مواصلاتی شعبوں سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں