
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے استفسار کیا ہے کہ اتنی بڑی بات ایک پارٹی چیف کررہا ہے تو 27 ویں ترمیم کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔؟
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو کے دوران عمیر نیازی نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ریویو پٹیشن فائل ہی( ن )لیگ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پورے نظام کی خرابی کی بات کی ہے، پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو کچھ کیا گیا ہم نے غلط کیا۔پیپلز پارٹی یہ بات کرکے اس گناہ سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی، حکمران اتحادی جماعت نے یہ بات کرکے آج شریک لوگوں کو بے نقاب کیاہے۔
بیرسٹر عمیر نیازی کا سوال تھا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پی پی چیف اتنی بڑی بات کررہے ہیں، اس کے بعد اس کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟
