
عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹی اور ماں بیٹی بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق عارف والا جبکہ 2 کا پاکپتن سے ہے۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
