
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے پر شہری کی توہین عدالت کی درخواست پرحکام کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے پر شہری ی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سیکرٹری داخلہ احمد رضا، ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور فوری ذاتی حیثیت میں طلب کرلئے گئے،عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو بھی طلب کرلیا۔
