
برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے جہاں موجودہ صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور دائیں بازو کے سینیٹر فلیویو بولسونارو آمنے سامنے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق رواں ماہ 4 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی تھی جبکہ صدر لولا دا سلوا تقریباً 45 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا جس کے باعث انتخاب دوسرے مرحلے تک پہنچ گیا۔ دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث انتخابی نتائج پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ برازیل لاطینی امریکا کی سب سے بڑی معیشت ہے اس لیے صدارتی انتخاب کے نتائج کے اثرات ملک کی سرحدوں سے باہر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
