براڈ پیک حادثہ: مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں

چپ ٹیک Aug 6, 2026 IDOPRESS

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے مزید 3کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال کربیس کیمپ پہنچا دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیپالی کوہ پیما کی لاش بھی بیس کیمپ پہنچا دی گئی جس کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کی لاشیں 5 ہزار میٹر پر دشوار مقام پر تھیں، لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج سکردو لایا جائےگا۔

اس کے علاوہ لاپتا 2کوہ پیماؤں کی لاشیں نہیں مل سکیں جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور خاتون کوہ پیما شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں