وزیراعظم شہبازشریف کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس

چپ ٹیک Jun 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں یکے بعد دیگر زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، امریکی ماہرین کے مطابق زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں