مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

چپ ٹیک Jun 16, 2026 IDOPRESS

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔

کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین انتظامیہ کے کارکنان تبدیلی کے عمل میں شریک ہوئے، تبدیلی کا کام تقریباً 4گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران زائرین معمول کے مطابق طواف و عبادت میں مصروف رہے۔

خیال رہےکہ 2022 سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہورہی ہے۔

اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا رہا ہے جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں