
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوتا اس میں بین الاقوامی انویسٹ منٹ نہیں آتی،ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے،انتقامی نظام کی خرابیوں کو دور کئے بغیر بہتری ممکن نہیں ،آئین اور قانون کی پاسداری ہی ملک کا استہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے زیراہتمام وفاقی بجٹ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سیاسی استحکام کے ساتھ پالیسی کا استحکام بھی آتا ہے،سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی،چین آج مستقل اصلاحات کی بات کرتا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت میں اصلاحات کی بات کوئی نہیں کرتا۔ان کاکہناتھا کہ حکومت جو کماتی ہے، بیس فیصد اپنے اوپر خرچ کررہی ہے،حکومت کے اخراجات ہر سال بڑھتے جارہے ہیں۔
