پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں 1773ٹریفک حادثات،17 افراد جاں بحق، 987شدید زخمی

چپ ٹیک May 28, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 987شدید زخمی ہو گئے ۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 17 افراد موت کی وادی میں جا پہنچے ۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 1773 ایکسیڈنٹ پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں 987 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات لاہور میں 253 جبکہ ملتان میں 114 اور فیصل آباد میں 107 حادثات ہوئے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ 2073 زخمی افراد میں 1751 مرد اور 339 خواتین شامل ہیں۔ 1773 حادثات میں 1996 موٹر سائیکل، 112 رکشے، 152 کاریں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور میں 24 گھنٹوں میں 253 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ ٹریفک حادثات سے 125 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں