اگر شہری بازاروں،گھروں اورسڑکوں،پر محفوظ نہیں تو پھر حکومت کہاں ہے؟ حافظ حمداللہ

چپ ٹیک May 28, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے حکمران بیانات دے رہے ہیں، دیگر صوبوں کے عوام عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔مگر بدقسمت بلوچستان کے عوام ہیں جو عید میں جنازے اٹھا رہے ہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اگر شہری بازاروں،گھروں،اورسڑکوں،پر محفوظ نہیں تو پھر حکومت کہاں ہے؟ ریاست کی پہلی ذمہ داری شہریوں کی جان کا تحفظ ہے۔مگر حکومت اور ریاست شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں لہذا موجودہ صوبائی حکومت کو مستعفی ہوجانی چاہئیے۔ہرنائی شاہرگ میں رات کے اندھیرے میں پانچ بے گناہ شہریوں کو گولیوں سے بھون دینا صرف دہشت گردی کا واقعہ نہیں،بلکہ ریاستی ناکامی،حکومتی بے حسی،اور سیکورٹی دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں