پاکستان کے امریکہ اور ایران میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر انڈیا نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ

چپ ٹیک May 25, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈیا کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے پوچھا گیا کہ امریکہ، ایران تنازع میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، کیا انڈیا نے اس پر کسی تشویش کا اظہار کیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق مارکو روبیو کا جواب تھا: ’انڈیا ہمیشہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کی سر زمین سے مسلح دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں جو انڈیا کو نشانہ بناتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اس پر فکر مند رہتے ہیں۔‘


تاہم، امریکی وزیر خارجہ کے مطابق: ’جہاں تک ایران کے معاملے میں ثالث اور سہولت کار کے طور پر پاکستان کے کردار کی بات ہے، یہ موضوع کبھی سامنے نہیں آیا۔‘


مارکو روبیو کا کہنا تھا: ’مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس پر اعتراض کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ ان کا مسئلہ مختلف ہے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں