ایران جنگ کے خاتمے کیلئے آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے: امریکی وزیرِ خارجہ

چپ ٹیک May 25, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

دورۂ بھارت کے بعد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اُمید تھی کہ رات معاہدے سے متعلق کوئی خبر ملے، ممکن ہے یہ آج ہو جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے سے متعلق زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے، یا تو ہمارا ایک اچھا معاہدہ ہو گا یا پھر ہمیں اس مسئلے سے کسی اور طرح نمٹنا پڑے گا۔

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ متبادل اقدامات پر غور سے پہلے ہم سفارتکاری کو کامیاب ہونے کا ہر ممکن موقع دیں گے، آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق میز پر مضبوط تجویز موجود ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے نیوکلیئر معاملے پر محدود مدت کے مذاکرات کی ٹھوس تجویز بھی ہے، اُمید ہے ایران کے نیوکلیئر معاملے سے متعلق بھی ہماری کوشش کامیاب ہو جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں