قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر) محسن کیانی

حیاتیات Nov 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا ہےکہ قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم معاشرے کو قانون کی درست سمجھ نہیں دے پائے، قانون سازی عدلیہ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے، قانون کی عمل داری کرنے والوں نے جانب دارانہ نقطۂ نظر اپنالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں تنازع پیدا ہوا، اعلیٰ عدالتوں کے درمیان تنازع پارلیمان حل کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری اظہارِ رائے کرے تو اسے لاپتا نہیں کیا جاسکتا؟ صحافی انٹرویو کرے تو کیا اسے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پیکا قانون صحافی، پارلیمنٹیرینز اور وکلا بھگت رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں