
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل امریکا کو ایران کیخلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدوں سے باہر ہے، اسرائیل دو مرتبہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں گھسیٹ چکا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران خود صدام دور میں کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے، ایران کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی تنظیم کا رکن ہے، اسرائیل ایران کے خلاف امریکی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
