کراچی میں کالج کی طالبہ سے بدسلوکی کرنے پر پولیس اہلکار کو سزا مل گئی

حیاتیات Nov 26, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے پاک کالونی آصف آباد کے کالج میں طالبہ سے بدسلوکی پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق پاک کالونی آصف آباد کے کالج کے واقعے کی ویڈیو میں پولیس اہلکار طالبات کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے رہا ہے، طالبات نے اہلکار کی بدسلوکی پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ آپ کیسے کسی کو تھپڑ مار سکتے ہیں۔

ایک طالبہ نے بدتمیزی کرنے والے اہلکار کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

بعدازاں ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار احسن اشتیاق کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کیماڑی پولیس خواتین اور طالبات کے ساتھ شائستہ رویہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام افسران و جوان عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پولیس افسران و جوان اختیارات کا جائز استعمال کریں، عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر مناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں