علی رحمٰن خان کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران، ہالی ووڈ اداکاروں سے موازنہ

حیاتیات Nov 19, 2026 IDOPRESS

سورس: instagram

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی رحمٰن خان حال ہی میں ایک تقریب میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں ان کے لمبے بالوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اداکار تقریب میں سوٹ پہنے شریک ہوئے جبکہ ان کے ساتھ معروف اداکارہ اور دوست اریبہ حبیب بھی موجود تھیں۔

علی رحمٰن خان کی نئے انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے ان کا موازنہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے شروع کر دیا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ جان وِک کا پی ٹی اے سے بلاک شدہ ورژن ہے؟ جبکہ ایک اور صارف نے انہیں معروف موسیقار جان لینن سے تشبیہ دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں