
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں دفعہ 144کے تحت مختلف پابندیوں میں 30روز کی توسیع کردی گئی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز، جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائدہے،خفیہ کیمروں والی عینکوں، ریکارڈآلات کے استعمال اور خریدوفروخت پر پابندی میں توسیع کر دی گئی،عینکوں، پین، کی چین اور دیگر اشیا میں چھپے کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی برقرارہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں اور آن لائن خرید و فروخت پر پابندی ہے،لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
