پاکستان اور ترکمانستان نے 2030ء تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کردیئے

حیاتیات Nov 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور ترکمانستان نے 2030ء تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کردیئے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکمان وزیر خارجہ راشد میردوو نے 2030 تعاون پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں ممالک نے تجارت ، توانائی اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جموں کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، غزہ میں امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی ضروری ہے۔

دوران تقریب ترکمان وزیر خارجہ نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں