
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ6رنز پر گر گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، ابتدائی شیڈول کے مطابق دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جانا تھا بعدازاں سموگ کے باعث اسے راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا۔
ٹاس جیتنے کے بعد قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم 4 فاسٹ بالرزکے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں،سری لنکا کو کم سکور پر آؤٹ کر نے کی کوشش کریں گے۔
سی پی او نے مزید بتایا کہ مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں۔
