سیاسی کشمکش نہ ہو تو سیاست میں مزہ نہیں آتا،میرے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، ملک محمد احمد خان

حیاتیات Nov 17, 2026 IDOPRESS

کمالیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہےکہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خبر کو افواہ سمجھا جائے، وزیراعلیٰ بننےکی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سیاسی کشمکش نہ ہو تو سیاست میں مزہ نہیں آتا۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کمالیہ میں میڈیا سےگفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ان افواہوں کو اہمیت نہ دی جائے، سیاسی جنگ آپس میں چلتی رہتی ہے، سیاست میں یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، سیاسی کشمکش نہ ہو تو سیاست میں مزہ نہیں آتا۔ پاکستان اس وقت بہت بڑی مشکل سے گزر رہا ہے، افغانستان کی سرزمین پر بیٹھے کچھ عناصر پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کا مقابلہ کر رہی ہیں، شہری بھی ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں